چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ: رات کے مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 30 فلسطینی زخمی

اتوار 17-فروری-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقوں میں رات گئے ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج فائرنگ سے کم سے کم 30 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

نامہ نگاروں کے مطابق خان یونس میں خزاعہ کے مقام پر ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پراسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آنسو گیس کے ایسے گولے برسائے گئے جو اس سےقبل کبھی استعمال نہیں کیے گئے۔

خیال رہےکہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی مشرقی سرحد پر جاری مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں اب تک 270 فلسطینی شہید اور 27 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی