وینز ویلا کے خود ساختہ صدر اور اپوزیشن لیڈر ‘خوان گوائیڈو’ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئینی صدر بننے کے بعد بھی وہ فلسطین کے حوالے سے روایتی موقف میںتبدیلی نہیں لائیں گے۔
وینز ویلا کے اپوزیشن لیڈر خوان گوائیڈو کا کہنا ہے کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ خوش گوار تعلقات کے قیام کے لیے کوششیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وینز ویلا میں جس طرح کے حالات سے گذر رہا ہے۔ اس سے قبل عرب ممالک بھی اس طرح کے حالات کا سامنا کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ خوان گوائیڈو وینز ویلاکے اپوزیشن لیڈرہیں مگراُنہوں امریکا اور بعض دوسرے ممالک کی آشیر باد سے خود کو صدر قرار دیا تھا۔
عرب ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ خوش گوار تعلقات کے قیام کے لیے کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قضیہ فلسطین کے حوالے سے وہ اپنے موقف میں تبدیلی نہیں لائیں گے۔ خیال رہے کہ وینز ویلا اور اسرائیل کے درمیان براہ راست سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں۔ یہ پالیسی سابقہ صدر ہوگو شاویز کے دور سے چلی آ رہی ہے۔