شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی شرکت پر کویت کا مارشل آرٹ کے عالمی مقابلے کا بائیکاٹ

جمعرات 21-فروری-2019

کویت کی جوڈو ٹیم نے روم میں ہونے والے مارشل آرٹ کے عالمی مقابلے میں تین اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت کی وجہ مقابلے میں حصہ لینے کا بائیکاٹ کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے تین کھلاڑی روم میں منعقدہ مارشل آرٹ کے عالمی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس مقابلے میں‌ کویت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی مگر کویتی ٹیم نے کھیل میں حصہ لینے کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ کویتی ٹیم کے کھلاڑی حبیب السبتی نے بتایا کہ ان کی ٹیم روم میں ہونے والے مارشل آرٹ کے مقابلے میں اس لیے شرکت نہیں کرے گی کیونکہ اس مقابلے میں اسرائیل کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

السبتی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ ہم ایک چھت کے نیچے نہ تو رہ سکتے ہیں اور نہ کھیل کے کسی مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی