یکشنبه 17/نوامبر/2024

جمعرات کو 165 یہودی آباد کاروں‌کا قبلہ اول پر دھاوا

جمعہ 22-فروری-2019

یہودی آباد کاروں کی جانب سے پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول پر دھاووں کا سسلہ جاری ہے۔ کل جمعرات کو 165 یہود آباد کارتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے بتایا کہ جمعرات کو یہودی آباد کارپولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق مسجد اقصیٰ کے پہرے داروں نے یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سےروکنے کی کوشش کی تو صہیونی فوج اور پولیس اہلکاروں‌نے ان پر تشدد کیا اور یہودی آبادکاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی۔ اسرائیلی پولیس نے بھی فلسطینی محافظوں کو پیچھے دھکیل دیا اور یہودی آباد کاروں کو آزادی کے ساتھ مسجد میں گھومنے کی اجازت دی گئی۔

نامہ نگار کے مطابق یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر یلغارکے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی مسجد اقصیٰ میں جمع ہوگئی۔ فلسطینیوں نے یہودیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز یلغار کے باعث مسجد اقصیٰ میں کشیدگی پائی جار ہی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر صہیونی فوج اورپولیس کی بھاری نفرتی تعینات ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی