جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالتوں سے 4 فلسطینیوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

پیر 25-فروری-2019

اسرائیل کی فوجی عدالت’سالم’ سےچار فلسطینیوں کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق چاروں فلسطینیوں کو قید اور جرمانوں کی سزائیں دی گئیں۔

کلب برائے اسیران کے مندوب ایاد محامید نے اتوار کے روز بتایا کہ صہیونی فوجی عدالت نے جنین سے تعلق رکھنے والے نورالدین عبدالطیف حمادہ کو 45 ماہ قید اور 3 ہزار شیکل جرمانہ، اسیر سعید ابو زینہ کو 26 ماہ قید اور 4000 شیکل جرمانہ،ایھاب ابو الھیجاء کو 20 ماہ قید اور 3000 شیکل جرمانہ اور سامی العلو کو 12 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی