چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا

جمعرات 28-فروری-2019

اسرائیل کی فوج عدالت نے زیرحراست فلسطینی 33 سالہ ابراہیم عماد القطب کو دو سال قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر عماد کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس  سے ہے۔ 

فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے قطب کو 12 مئی 2018ء کو حراست میں لیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے ان کے گھرکے مرکزی گیٹ کو دھماکےسے اڑا دیا تھا۔

صہیونی فوج نے عماد القطب کے خلاف اسرائیل  دشمن تنظیم کے ساتھ تعلق کےالزام میں مقدمہ چلایا گیا اور انہیں قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی