دوشنبه 12/می/2025

صیہونی رکاوٹیں توڑ کر 30 ہزار فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب

ہفتہ 2-مارچ-2019

قابض صہیونی فوج کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور پابندیوں‌کے باوجود کل جمعہ کو ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں موجود راستے جمعہ کو علی الصبح سے سیل کردیے تھے۔ جمعہ کو علی الصباح قابض فوج کی بھاری نفری نے پرانے بیت المقدس کو اور قبلہ اول کے تمام راستے سیل کر دیے تھے۔

فلسطینیوں کی بڑی تعداد صبح کے وقت ہی سے مسجد اقصیٰ میں آنا شروع ہوگئی تھی۔ فلسطینی نمازیوں‌کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمت میں نماز جمعہ ادا کی۔ خیال رہے کہ باب رحمت گذشتہ 16 سال سے بند تھا،جسے حال ہی میں‌ فلسطینیوں‌ نے احتجاج کے بعد کھلوایا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی