آج جمعہ کی سہ پہراسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر کے النصر علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایاجس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعاتفلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے اپارٹمنٹ پرحملے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
انہوں نے تصدیق کیکہ جائے وقوعہ سے کم از کم دو شہیدوں کے جسد خاکی نکالے گئے ہیں جب کہ متعددفلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
مزاحمتی تنظیموں کےایک ذریعے نے الجزیرہ چینل کوبتایا کہ القدس بریگیڈز کے ایک سرکردہ رہ نما کو شہیدکیا گیا۔ اس کارروائی کے لیے النصر کے مقام پر ایک کثیر منزلہ عمارت کو نشانہبنایا۔
خیال رہے کہاسرائیلی فوج نے منگل کے روز غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری شروع کی تھی جس میں ابتک تیس سے زاید فلسطینی شہید اور ایک سو زخمی ہو چکےہیں۔