شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں‌کو گولیاں مار کر شہید کردیا

بدھ 6-مارچ-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں کفر نعمہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔ صہیونی فو کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب انہوں‌ نے سڑک پر موجود فوجیوں کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش کی اور پھرائو کیا گیا۔ گاڑی کی ٹکر سے دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

عبرانی نیوز ویب سائیٹ’0404′ کے مطابق تین فلسطینی نوجوانوں‌نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی جس کےجواب میں فوج نے ان پر گولیاں چلائیں۔ ان میں سے دو موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ تیسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل 10 کی رپورٹ کے مطابق دو اسرائیلی فوجی کفر نعمۃ کے مقام پر فلسطینیوں کی سنگ باری اور گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی ہونے والے فوجیوں‌کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے شیبا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک فدائی حملہ تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے دو فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ فلسطینی ہلال احمر کے ارکان کو شہید فلسطینیوں‌ کے قریب جانے سے روک دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی