فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے ٹینکوں سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک مزاحمتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اس مرکز سے اسرائیلی فوج پر حملے کیے جا رہے تھے۔
جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے الزیتون کالونی میں ایک مزاحمتی فیلڈ مرکز پر توپ کے دو گولے داغے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق جمعرات کو غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت مراکز کی طرف سے سرحد پر اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے جواب میں فوج نے غزہ میں متعدد مقامات پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے مراکز کو نشانہ بنایا۔
عبرانی نیوز ویب سائیٹ ‘حدشوت 24’ کے مطابق مسلح فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کی ایک پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فوج نے جوابی کارراوئی کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کاروں کے مراکز کو نشانہ بنایا۔