سه شنبه 13/می/2025

غزہ سے عازمین عمرہ کا دورہ قافلہ حجاز مقدس روانہ

پیر 11-مارچ-2019

مسلسل پانچ سال کی  پابندی کے بعد غزہ سے عمرہ زائرین کا دوسرا قافلہ گذشتہ روز مصر کے راستے حجاز مقدس روانہ ہوا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ سے عمرہ زائرین کا قافلہ بس کے ذریعے رفح کراسنگ سے گزر کر قاہرہ پہنچا جہاں سے وہ مناسک عمرہ کی ادائی کے لیے ہوائی جہاز سے سعودی عرب روانہ ہوگیا۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے میں غزہ کے عمرہ زائرین کا سعودی عرب جانے والا یہ دوسرا قافلہ ہے۔ اس سال غزہ کے 800 شہری عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کریں گے۔

شیڈیول کے مطابق غزہ کے عمرہ زائرین مارچ کے ہراتوار کو مصر کے راستے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ سنہ 2013ء میں مصر میں اخوان المسلمون کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے جانے کے مصر اور غزہ کی پٹی کےدرمیان حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ مصری حکومت نےغزہ کے شہریوں کو عمرہ کی سعادت کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روک دیا تھا جب کہ اسرائیلی کی طرف سے مسلط کردہ ناکہ بندی کے باعث فلسطینی شہری حج وعمرہ کی سعادت سے تیرہ سال سے محروم ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی