امراض چشم پرمعلومات شائع کرنے والے سائنسی جریدے’ریٹینا’ میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آنکھوں کے جالے کے معائنے کے دوران اس شخص کے الزھائمر کی بیماری کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔
تحقیق میںکہا گیا ہے کہ الزھائمر کا پتا چلانے کے لیے آنکھوں کا معائنہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ الزھائمرجیسی دماغی بیماری آنکھوں کے ذریعے تشخیص کی جاسکتی ہے۔ امراض چشم کی تشخیص کے دوران زھائمر کی علامات دیکھی جاسکتی ہیں اور بیماری کے لاحق ہونے سے قبل اس کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔
امریکا میں قائم ڈیوک یونیورسٹی کے زیراہتمام کی غیر جراحی تکنیک کے استعمال سے آنکھوں کے جالے کے پیچھے موجود خون کی باریک شریانوں کا تجزیہ کیا گیا جس سے پتا چلا کہ آنکھوں کے معائنے کے دوران زھائمر کی علامات دیکھی جاسکتی ہیں۔
سائنسی ویب سائیٹ ‘نیو اٹلاس’ کے مطابق آنکھوں کے معائنے سے زھائمر کی تشخیص کے تجربے کے لیے 200 افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔ ان میں سے 39 افراد میں زھائمر کی علامات پائی گئیں جب کہ 37 افراد میں شعور اور ادراک کی معمولی کمی دیکھی گئی۔