جمعرات کے روز انتہا پسند یہودی گروپوں کی اپیل پر دسیوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہود اشرار کو اسرائیلی پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔
القدس میں محکمہ اوقاف کے ترجمان فراس الدبس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں 150 یہودی آباد کاروںنے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروںنے باب المغاربہ سے مسجد اقصیٰمیں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار بار بارمسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور پھرنکل جاتے۔
فراس الدبس کے مطابق صہیونی انتہا پسند گروپوںنے مسجد اقصیٰ پروسیع پیمانے پر دھاوےبولنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد ڈیڑھ سو یہودی شرپسندوںنے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔