غزہ میں موجود مصری سکیورٹی وفد نے غزہ کے محصور ساحلی علاقے پر اسرائیلی جنگی جہازوں کے فضائی حملوں کے بعد حماس حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو ختم کرنے کے بعد علاقے کو فورا چھوڑ دیا ہے۔
مصری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کا وفد جمعرات کی دوپہر بیت حانون [ایریز] کراسنگ کے راستے غزہ پہنچا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ وفد نے حماس کے رہنماوں کے ساتھ بات چیت کے لیے غزہ کا دورہ کیا۔ اسرائیل کے ساتھ طویل مدتی معاہدے کے لیے سرکردہ تنظیموں سے بات چیت کی۔
گزشتہ سوموار حماس کی سیاسی بیورو کے رکن سہیل الھندی نے کہا کہ انکی تحریک سرحدی مظاہروں کو روکنے کے لیے رکھی گئی شرائط پر اسرائیلی جواب کے انتظار میں ہے جن کے بارے میں مصری وفد نے تل ابیب کو آگاہ کیا تھا۔
گزشتہ کئی مہینوں کے دوران اسرائیلی سکیورٹی حکام نے متعدد مرتبہ غزہ ، مغربی کنارے اور اسرائیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ جماعتوں سے غزہ کی صورتحال اور فلسطینی مصالحت کے بارے میں بات چیت کی۔