جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہری کی قید میں 6 ماہ کی توسیع

ہفتہ 16-مارچ-2019

اسرائیلی حکام نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری کی 4 ماہ قید پوری ہونے پر اس کی رہائی  سے ایک روز قبل اسے مزید چھ ماہ کی انتظامی قید میں منتقل کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 35سالہ اسیر عبداللہ محمد البرغوثی کو گذشتہ روز رہا کیا جانا تھا مگر صہیونی حکام نے اس کی رہائی سے پہلے ہی اس کی قید میں چھ ماہ کا اضافہ کر دیا۔

عبداللہ البرغوثی کا تعلق رام اللہ کے نواحی علاقے دیر غسانہ سے ہے۔ وہ 10 سال پہلے بھی قید کاٹ چکا ہے۔ اسے نومبر 2016ء کو 10 سال قید کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ عبداللہ اس وقت ‘عوفر’ جیل میں قید ہے۔

مختصر لنک:

کاپی