جمعه 09/می/2025

غزہ سے میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے مزید آئرن ڈوم نصب کر دیے

ہفتہ 16-مارچ-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل نے مزید کئی ایک مقامات پر فضائی دفاعی نظام ‘آئرن ڈوم’ کی بیٹریاں نصب کردیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ میں کشیدگی کے بعد آئرن ڈوم کی نئی بیٹریاں نصب کی ہیں۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھو نے کل اتوار کو جنوبی سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ بدھ کو غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے دو میزائل اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں جا گرے تھے۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر 60 فضائی حملے کیے جن میں 5 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی