جمعه 15/نوامبر/2024

دنیا بھرمیں انفلوئنزا وائرس کی وبا بڑے پیمانے پر پھیلنےکا خدشہ

بدھ 20-مارچ-2019

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں  خبردار کیا گیا ہے کہ انفلوئنزا کی وباء بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انفلوئنزا کی بیماری تیزی کے ساتھ اور دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر پھیل سکتی ہے۔

عالمی ادارے نے انفلوئنزا وائرس کی روک تھام کے لیے وسیع البنیاد کام کرنے اور اس کے بچائو کی تدابیر پر زور دیا ہے۔

بین الاقوامی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے مختلف مُمالک کی طرف سے انفلوئنزا کے خطرات اور اس کے تدارک کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں مگر اس وائرس سے بچائو کے لیے ویکسین اور دیگر ادویات کی خاطر خواہ مقدار موجود نہیں۔

خیال رہے کہ انفلوئنزا کے باعث ایک ارب لوگوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے اور 2 لاکھ 90 ہزار سے 6 لاکھ 50 ہزار تک اموات کا خدشہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی