جمعه 15/نوامبر/2024

نیوزی لینڈ کا جُمعہ کی اذان ٹی وی چینلوں پر نشر کرنے کا اعلان

جمعرات 21-مارچ-2019

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا ارڈرن نے کل جمعہ کی نماز سے قبل جمعہ کی اذان سرکاری ٹی وی چینلوں پر براہ راست نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں جیسنڈا ارڈرن نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ میں‌ مسلمانوں کو عبادت کی ادائیگی کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گی اور مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ جمعہ کو دہشت گرد کے حملے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی یاد میں متاثرہ مقام پر ایک بڑا تعزیتی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

قطر سے نشر ہونے والے الجزیری ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مساجد میں دہشت گردی کرنے والے مجرم کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے کا نام نہیں لیا جائے گا بلکہ اسے صرف ‘دہشت گرد’ کہہ کر پکارا جائے گا۔

جیسنڈا ارڈرن نے مزید کہا کہ کسی شخص کے دہشت گردانہ نظریات کو قبول نہیں کیاجا سکتا۔ مساجد میں مسلمانوں کو شہید کرنے والا مجرم پوری انسانیت کا قاتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہداء کے جسد خاکی جلد ان کے ورثاء کے حوالے کیے جائیں گے تاکہ مسلمان انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق سپرد خاک کریں۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو نیوزی لینڈ میں ایک آسٹریلی درندہ صفت دہشت گرد نے دو مساجد میں گھس کر 50 نمازیوں کو شہید اور 50 کو زخمی کر دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی