پنج شنبه 01/می/2025

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ذریعے غزہ میں 3500 ملازمتیں

جمعرات 21-مارچ-2019

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ذریعے 3500 نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع مہیا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب  برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے میلاڈینوف نے غزہ میں تعلیم، صحت اور بنیادی سروسز کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس پروگرام کے ذریعے غزہ میں 3500 بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

میلاڈینوف کا کہنا ہے کہ پہلے پانچ منصوبوں یں عارضی طورپر 3500 افراد کو روزگار ملے گا۔ اس کے علاوہ شہریوں کو تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے علاقے کو ایک بار پھر جنگ کا میدان بننے سے بچانے کے لیے غزہ میں ترقیاتی منصوبوں پر جلد ازجلد کام شروع کرنا ضروری ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم اقوام متحدہ کے امدادی ادارے’اونروا’ نے چند روز قبل غزہ میں 6400 فلسطینیوں کو روزگار فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی