شنبه 16/نوامبر/2024

لبنانی اسپیکر کا شہید فلسطینی عمر کی بہادری کو شاندار خراج عقیدت پیش

جمعرات 21-مارچ-2019

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے گذشتہ اتوار کوغرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں فدائی حملہ کرکے تین صہیونیوں کو جھنم واصل کرنے والے 19 سالہ نوجوان عمر ابو لیلیٰ کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایوان کے اجلاس کے دوران شہید ابو لیلیٰ کی بہادری کو فلسطینی قوم کی جرات اور بہادری کی زندہ علامت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ انیس سالہ فلسطینی نوجوان نے تین غاصبوں کو ہلاک کرنے کے بعد بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے ایک ہیرو کی طرح اپنی جان کی قربانی ی ہے۔ اس نے دشمن کے سامنے ذلت آمیز انداز میں گرفتاری دینے کے بجائے مزاحمت کو ترجیح دی جس نے پوری فلسطینی قوم اور مسلم امہ کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ عمر ابو لیلیٰ کو اسرائیلی فوجیوں نے دو روز کے تعاقب کے بعد منگل کے روز رام اللہ میں ایک آپریشن میں شہید کر دیا تھا۔

لبنانی اسپیکر نے فلسطینی قوم، القدس، الاقصیٰ، غزہ، نابلس، الخلیل، بیت لحم اور دوسرے فلسطینی شہروں کے حوالے منظوم خراج تحسین پیش کیا۔

مختصر لنک:

کاپی