فلسطین میں سماجی کارکنوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر رام اللہ اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں اور عباس ملیشیا کے صہیونی فوج کے ساتھ تعاون کے خلاف آج سے ایک مہم شروع کی گئی ہے۔
"ہیش ٹیگ سیکیورٹی کورآرڈینیشن خیانت” کے عنوان سے شروع کی گئی مہم میں شہریوں سے بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین میں سوشل میڈیا پر یہ ابلاغی تحریک ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب دوسری جانب عباس ملیشیا اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں میں حصہ لیتی اور قابض فوج کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے۔
اس مہم کا مقصد فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج کے درمیان جاری نام نہاد سیکیورٹی تعاون کی روک تھام کرنا اور فلسطینیوں کی بلا جواز گرفتاریوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔