جمعه 15/نوامبر/2024

حماس رہ نما ایک سال کی انتظامی حراست کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا

جمعرات 22-جون-2023

کل بدھ کو اسرائیلیقابض حکام نے ایک سال کی انتظامی حراست کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی رہ نمافازع صوافطہ کو طوباس سے رہا کر دیا۔

حماس رہ نما صوافطہکے اہل خانہ نے ان کی درخواست پر اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی رہائی کے موقعے پراستقبالیہپروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔ صرف ان کے والد حاج صدقی صوافطہ گھر پر انہیں مبارکباد دینے کے لیے پہنچے تھے۔

صوافط کو ایک سال قبل اس وقت انتظامی حراست میں لیا گیاتھا جب قابض فوج کے ایک فوجی دستے نے طوباس گورنری میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

قابض فورسز نے تقریباًدو سال قبل رہ نما فازع صوافطہ کو انتظامی حراست کے بعد رہا کیا تھا۔انہوں نے قابضجیلوں میں کل تعداد 15 سال سے زائد عرصہ قید کاٹی ہے۔

صوافطہ شادی شدہ ہیںاور ان کے چار بچے ہیں۔ انہیں طوباس شہر کے قابل ذکر لوگوں میں شمار کیا جاتا ہے۔وہ خود سابق قیدی اور ایک شہید کے بھائی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی