شنبه 16/نوامبر/2024

الخلیل میں اسرائیلی فوج کےچھاپے، یہودی آبادکاروں کا معمر خاتون پر تشدد

اتوار 24-مارچ-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق الخلیل میں اتوار کے روز قابض فوج کی طرف سے گھرگھر تلاشی کی کارروائیوں میں لوٹ ماربھی کی گئی اور شہریوں کو ہراساں کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے حارہ الشیخ میں قائم مقامی فلسطینی شہری نضال عبدالجواد النتشہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں کو کئی گھنٹے تک فوجی چھائونی بنائے رکھا۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی یطا میں مویشیوں کے باڑوں پربھی چھاپے مارے اور ایک مقامی شہری کاید ابراہیم مخامرہ کی دکان پربھی چھاپہ مار کر لوٹ مار کی گئی۔

ادھر ہفتے کی شام یہوی آباد کاروں کے ایک گروپ نے الخلیل میں تل الرمیدہ کے مقام پر ایک معمر فلسطینی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی