شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کے خلاف غزہ کے زخمیوں کی بھوک ہڑتال

پیر 25-مارچ-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کےعلاج معالجے اور خاندان کی کفالت کے لیے ملنےوالی امدادی رقم بند کیے جانے خلاف زخمیوں نے مسلسل 13 دن سے فلسطینی اتھارٹی کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

غزہ میں زخمیوں کی نمائندہ کمیٹی کے ترجمان ظریف الغرہ نے ‘مرکز اطلاعات فلسطین’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 10 فلسطینیوں نے گذشتہ تیرہ روز سے فلسطینی اتھارٹی کی معاشی انتقام کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی بھی غزہ کے شہریوں سے ان کے منہ سے نوالہ چھیننے کی سازش میں ملوث ہے۔ غزہ کے زخمی فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور انہوں‌ نے اتھارٹی کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے دو ماہ قبل غزہ کے 1100 زخمیوں، 400 اسیران اور 1668 شہیدوں کے خاندانوں کی کفالت کے لیے دی جانے والی امداد بند کر دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی