جمعه 15/نوامبر/2024

جنگ بندی کے بغیراسرائیل کے ساتھ معاہدہ کوئی معنیٰ نہیں رکھتا:ابوزھری

بدھ 15-مئی-2024

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے رہ نما سامی ابو زہری نےکہا ہے کہ "قابض اسرائیلی دشمن  کےساتھ غزہ میں جنگ بندی کے بغیر کسی بھی معاہدے کا کوئی مطلب نہیں ہے”۔
انہوں نے منگل کو ایک بیان میں زور دیا کہ "قابضے ریاست کے قیدی اس وقت تک روشنی نہیں دیکھ سکیں گے جب تک کہ وہ مزاحمت کی شرائط پر عمل نہیں کرتے”۔

انہوں نے زور دیا کہ قابض ریاست کو "مزاحمت کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ مزاحمتی فورسز غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے قبل اسرائیل کو غزہ میں مکمل اور مستقل جنگ بندی کرنا ہوگی۔

ابو زہری نے نشاندہی کی جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں حماس نہیں بلکہ قابض اسرائیل رکاوٹ ہے۔
دوسری جانب حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے بیانات کو "دنیا کے ذہنوں کے لیے حقارت” قرار دیا۔

الرشق نے زور دے کر کہا کہ "دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ حماس مذاکرات کے کسی بھی دور میں شرکت کرنے میں ناکام نہیں ہوئی۔ اس نے اس معاہدے پر اتفاق کیا جو اسے پیش کیا گیا تھا۔ مذاکرات ے فراراسرائیل نے اختیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے ثالث ممالک کی طرف سے پیش کردہ جنگ بندی تجاویز سے اتفاق کیا جب کہ صہیونی ریاست نے جنگ بندی کے بجائے رفح پر چڑھائی کردی۔
 

مختصر لنک:

کاپی