قابض اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ پر تشدد کے بعد انہیں حراست میں لے لیا۔
‘قدس پریس’ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی بڑی تعداد جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ کے باب الرحمۃ میں گھس گئی۔ اس موقع قبلہ اول کے محافظ عمران الرجبی نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو صہیونی پولیس اہلکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی پولیس نے الرجبی کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا۔ عمران الرجبی کو حراست میں لینے کے بعد ایک حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ قبلہ اول کے محافظوں اور نمازیوں کی گرفتاری اب روز کا معمول بن چکی ہے۔ آئے روز صہیونی فوجی مسجد اقصیٰ اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں اور جعلی دعووں کے تحت نمازیوں اور محافظوں کو حراست میں لے لیا جاتا ہے۔