درجنوں صہیونی آبادکاروں نے منگل کی صبح پولیس کی سخت حفاظت میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف اتھارٹی کے مطابق آبادکاروں کا ایک گروپ مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوا اور اس کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
صہیونی آبادکاروں کو یہودی ربیوں کی جانب سے مبینہ ٹیمپل ماونٹ کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گئیں اور انہوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی کوشش بھی کی۔
یہودی ٹیمپل گروپ نے منگل کے روز پارلیمانی انتخابات کے دوران اپنے حامیوں کو مسجد اقصیٰ میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی اور سیاست دانوں سے باب الرحمہ کو بند کرنے اور مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مسجد اقصیٰ کوصہیونی آبادکاروں کی مذہیبی رسومات کی ادائیگی کے لیے جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ روزانہ صبح اور دوپہر کو کھولا جاتا ہے۔
اسرائیلی پولیس نے صہیونی آبادکاروں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد 10.30 منٹ پر مراکشی دروازے کو بند کردیا جسے آبادکار مسجد میں داخلے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ بعد میں دوپہر کے وقت اسی دروازے کو آبادکاروں کی شام کی رسومات کی ادائیگی کے لیے کھول دیا جاتا ہے۔
مسجد اقصیٰ میں آبادکاروں کے داخلے کے دوران مسلمان عبادتگزاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا جاتا ہے اور انکے آئی ڈی کارڈ ضبط کر لیے جاتے ہیں۔