جرمنی میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینی کمیونٹی کے زیر اہتمام اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق برلن میں ‘ھیرمن پلاٹز’ اسکوائر میں ہونے والے مظاہرے میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جیلوں میں قید فلسیطنیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ‘الکرامہ 2’ کےعنوان سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ خاص طور پر یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی اسیران کی حمایت اور ان کی صہیونی زندانوں سے رہائی کے لیے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے جرمن حکومت پر زور دیا کہ وہ فلسطینی اسیران کے حقوق کے حوالے سے جاندار اور موثر کوششیں کرے اور اسرائیل کی طرف داری بند کرے۔