جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کہ ناکہ بندی توڑنے کے لیے امدادی قافلہ مئی میں پہنچے گا

منگل 16-اپریل-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ محاصرہ توڑنے کے لیے سرگرم عالمی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ‘میلوں مسافت کی مسکراہٹ’ نامی قافلہ آئندہ ماہ مئی  اوائل میں مصر کے راستے غزہ پہنچے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ‘میلوں مسافت کی مسکراہٹ’ قافلےکے چیئرمین عصام یوسف نے بتایا کہ امدادی قافلہ مصر کے راستے رفح گزرگاہ سے غزہ داخل ہوگا، اس حوالے سے مصری حکام سے اجازت لینے کی کوشش جاری ہے۔ توقع ہے کہ مصر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قافلے کو غزہ داخل ہونے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں عصام یوسف کا کہنا تھا کہ جب تک غزہ پر اسرائیل کی طرف سے محاصرہ مسلط ہے عالمی برادری کو اس وقت تک فلسطینیوں کی مدد کے لیے پیش رہنا ہوگا۔

انہوں‌ نے غزہ کے محصورین کے لیے عالمی، اسلامی اور عرب ممالک کی سطح پر جاری کوششوں کو مزید منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔و

مختصر لنک:

کاپی