چهارشنبه 30/آوریل/2025

حمد ہسپتال کا انتظام سنبھالنے قطری وفد کی غزہ آمد

منگل 16-اپریل-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قطر کے تعاون سے قائم کیے گئے حمد ہسپتال کی آپریشینل سرگرمیوں میں تعاون کے لیے قطری وزارت صحت کا اعلیٰء سطحی وفد کل سوموار کو غزہ پہنچا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی ہسپتال قطر کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔ گزشتہ وفد قطر کی وزارت  صحت کا وفد رافت سعد کی قیادت میں غزہ پہنچا۔ وفد میں ضیاء الدین سرھید، محمد الحموی اور مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹر شامل ہیں۔

قطری وفد کی آمد پر فلسطینی وزارت صحت کے عہدیدار اور حمد ہسپتال کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رافت لبد نے استقبال کیا۔

قطری وفد کی آمد کا مقصد غزہ کے مریضوں اور زخمیوں کی بحالی میں مدد فراہم کرنا اور سرجری کے عمل کے منتظر مریضوں کے آپریشنز میں ان کی مدد کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی