شنبه 16/نوامبر/2024

‘یوم اسیران’، اسرائیلی زندانوں میں 587 فلسطینی عمرقید کے سزا یافتہ

جمعرات 18-اپریل-2019

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے ‘یوم اسیران’ کے موقع پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 587 فلسطینی اسیران عمر قید کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ یہ تمام فلسطینی فلسطینی مزاحمتی قوتوں اوراسرائیل کے درمیان’وفاء احرار2′ کے منتظرہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق سترہ اپریل کو فلسطین میں‌یوم اسیران کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ساڑھے تین سال قبل انتفاضہ القدس کے بعد اسرائیلی جیلوں میں عمر قید کے سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد زیادہ ہوئی ہے۔ عمر قید کےسزا یافتہ 46 اسیران کو قدیم اسیران میں شامل کیا گیا جو 20سال سے زاید عرصے سے صہیونی زندانوں‌ میں قید ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ صہیونی زندانوں میں عمر قید کے تحت پابند سلاسل اسیران کے خلاف فرضی اور جعلی الزامات کے تحت مقدمات چلائےگئے۔ اسرائیل میں تا حیات عمرقید کی سزا 99 سال ہے۔ اسرائیلیوں‌کے قتل کے الزامات میں فلسطینیوں‌کو تا حیات عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی