قابض اسرائیلی فوج نے جاری ایک بیان میں کہا کہ عید فصح کی چھٹی کےموقع پر یہودیوں کے جشن کی تقریبات کی حفاظت کی غرض سے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہکی پٹی اور مغربی کنارہ 19 اپریل سے ایک ہفتےکے لیے بند رہے گی۔
تمام راہ داریاں اور چوکیاں فلسطینیوںکے لیے جمعہ کے روز آدھی رات سے 27 اپریل تک بند رہیں گیں اور صرف انسانی، طبی اورغیر معمولی حادثے کی صورت میں چند لوگوں کومقبوضہ علاقوں میں فوج کی جانب سےحکومتی سرگرمیوں کے کوآرڈینیٹر کی جانب سے اجازت لینے کے بعد اسرائیل کے زیرکنٹرول داخلی راستوں سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
اسرائیلی فوج اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے اور یروشلم میںمختلف علاقوں اور جگہوں کے داخلی دروازوںپر عارضی چوکیاں قائم کر کے اور سڑکوں کوبلاک کر کے فلسطینیوں کی نقل وحرکت پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ اور مغربی کنارے پر فلسطینی نکبہ کومنانے کے لیے اسی مہینے میں 7 سے 9 مئی تک ایک مرتبہ اور بند کردیا جائے گی ۔