چهارشنبه 30/آوریل/2025

سوڈان کی عسکری کونسل کا سابق نظام کےخلاف وحشیانہ کریک ڈائون

جمعہ 19-اپریل-2019

سوڈان کی عسکری کونسل نے سابق حکومت کی باقیات کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون شروع کیا ہے۔

سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل شمس الدین کباشی نے کہا ہے کہ اقتدار جلد از جلد قوم کے منتخب نمائندوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سابق رجیم کے اہم عہدیداروں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری فورسز، پاپولر پولیس اور پپیلز ڈیفنس فورس کو فوج کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔

بدھ کو سوڈان کی عبوری فوجی کونسل نے مزید اہم اقدامات کیے جن میں سابق معزول صدر عمر البشیر کے دو بھائیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس کے علاوہ کونسل کی جانب سے انسداد بدعنوانی کے اقدامات کا اعلان کیا گیا اور مسلح جنگجو گروپوں کے ساتھ امن عمل کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

عبوری کونسل کے ترجمان جنرل الکباشی نے کہا کہ بدعنوانی میں‌ ملوث ہونے کے شبے میں سابق حکومت میں رہنے والے اہم عہدیداروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ معزول صدر عمرالبشیر کے دو بھائیوں عبداللہ اور العباس کو حراست میں‌ لے لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے بعض عہدیدار روپوش ہو چکے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل شمس الدین الکباشی کا کہنا تھا کہ فوجی حکومت زیادہ دیر تک اقتدار پر قابض نہیں‌ رہے گی بلکہ اقتدار جلد جلد قوم کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی