شنبه 16/نوامبر/2024

الخلیل میں 25 ہزار یہودی آبادکاروں کے دھاووں کے انتظامات

ہفتہ 20-اپریل-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں یہودی آبادکاروں کے دھاووں کے وسیع انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ یہودی آبادکاروں کی طرف سے الخلیل میں 25 ہزار یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز دھاووں کی تیاری کی گئی ہے۔

عبرانی یونیورسٹی "والا” کے مطابق آئندہ ہفتے یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد ایسٹر تہوار کی نماز ادا کرے گی۔  آئندہ ہفتے سوموار اور منگل کے ایام میں یہودی آباد کاروں کے مسجد ابراہیمی پر وسیع پیمانے پر دھاووں کی تیار کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق آئندہ ہفتے یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے مسجد ابراہیمی میں داخل ہوگی۔ یہودی آباد کاروں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی