بعض لوگ اپنی غیرمتوازن غذائوں اور بری عادات کی وجہ سے اپنے معدے کوخود خراب کردیتے ہیں جس کےنتیجے میں معدے میں جلن اور انفیکشن کی شکایت عام ہوجاتی ہے۔ معدےکی جلن کے کئی اسباب ہیں۔ خالی پیٹ دو کھانا معدے کےاندرونی حصے کے غلاف کو متاثر کرتا ہے۔ غیرمتوازن خوراک کا نظام، شراب نوشی، تمباکو نوشی، معدے کی انفیکشن کا سبب بنتے ہیں۔
صحت پرمعلومات نشر کرنے والی ویب سائیٹ’اسٹیپ ٹو ہیلتھ”کے مطابق نے معدے کےانفیکشن اور تکالیف سے بچائو میں معاونت کے لیے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ میں درج ذیل تجاویز اور مشورے دیئے گئے ہیں جن پرعمل کرکے کوئی بھی شخص معدے کے انفیکشن اور معدے کی تکالیف سے بچ سکتا ہے۔
کرنے کے کام
زیادہ سے زیادہ پانی پینا۔ یومیہ کم سےکم 8 گلاس پانی پینا چاہیے
غذائی نظام کو متوازن رکھنا
چاکلیٹ، ایسڈ والی غذائوں ٹماٹر، پیاز اور معدے میں سوزش پیداکرنے والی چیزیں کھانے سے پرہیزکرنا۔
خوراک میں اعتدال قائم رکھنا
چکنائی والی غذائوں کا کم سے کم استعمال
کھانا آہستہ آہستہ اور چبا کر کھانا
پھلوں اور سبزیوں کا بہ کثرت استعمال
اپنی مرضی سے کھانےکے اوقات کرنا
دن میں تھوڑا تھوڑا کھانا چار سے پانچ بار کھانا بھی مفید ہے۔
بری عادات سے بچنا
کافی، گیس کے مشروبات اور چائے کا کم استعمال
اور تمباکونوشی سے بچنا