فلسطین میں مقامی سطح پرتیار کردہ تین فیچر فلموں کی گذشتہ روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں القدس آرٹس سینٹر میں نمائش کی گئی۔ فلسطین میں فیچر فلموںکی نمائش کےلیے فلسطینی وزارت ثقافت کی طرف سے تعاون کیا گیا تھا۔ ان مختصرفلموں کے لیے مواد ادیب اور لکھاری ولید الھودلی کے’ ایسے جاسوس بنا’ نامی ایک ناول سے لیا گیا جس میں فلسطینی اسیران اور انہیں درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی گئی۔
تینوں فلموں کی نمائش کے جنرل سپر وائزر احمد رفیق عوض نے کہاکہ ہم سب کو اپناوطن عزیز ہے اور اہم اپنے اپنے اوطان کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ اس لیے ہم اپنے وطن کو یاد کرتے اور اس کے لیے خوشی مناتے ہیں اور وطن کے لیے سب کچھ کرتے اور اپنی تہذیب کو زندہ کرتے ہیں۔
اس موقع پر فلسطینی وزیر برائے امور اسیران میجر جنرل قدری ابو بکر نےکہا کہ ہم ہرسال 17 اپریل کو قومی سطح پر یوم اسیران مناتے ہیں۔ یہ دن 31 سال قبل امیرالشہداء ابو جہاد اوردیگر شہداء کی یاد میں منایا جاتا ہے۔