شنبه 16/نوامبر/2024

طرابلس میں جاری لڑائی میں 220 ہلاکتیں، ایک ہزار سے زاید زخمی

اتوار 21-اپریل-2019

عالمی ادارہ صحت کے مطابق لیبیا کےدارالحکومت طرابلس پرقبضے کےلیے قومی وفاق حکومت اور جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کےدرمیان جاری لڑائی میں اب تک 220 افراد ہلاک اور 1066 زخمی ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے لیبیا میں موجود مشن نے بتایا کہ طرابلس میں مارے جانے والے افراد نے عالمی ادارے کے صحت کے رضاکار، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے امدادی کارکن اسپتالوں میں زخمیوں کی مدد کر رہے ہیں۔

تنظیم نے لیبیا کے متحارب گروپوں پر جنگ بندی کےقیام اور شہریوں کو نشانہ بنائے جانے سے گریز کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے کے دفتر کے مطابق طرابلس پرقبضے کی جنگ میں‌اب تک 13500 شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔ 900 کو عارضی کیمپوں میں لےجایا گیا ہے۔ 
خیال رہےکہ طرابلس پر 4 اپریل کو خلیفہ حفتر کی فوج نے یلغار کردی تھی۔ دوسری جانب لیبیا کی قومی حکومت جنرل ریٹائرڈ خلیفہ  خفتر کی فوج کا مقابلہ کررہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی