فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن فتحی القرعاوی نےکہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیاسی قیدیوں کی بلا جواز گرفتاریاں اور ان کی رہائی سے فلسطینی اتھارٹی کا انکار ناقابل قبول اور فلسطینی اتھارٹی کا سیاسی انتقام ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی رکن پارلیمنٹ القرعاوی نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اس کےماتحت سیکیورٹی ادارے بغیر کسی وجہ کے سیاسی رہ نمائوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی روش کے باعث گرفتار سیاسی رہ نما اور کارکن بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال پر مجبور ہیں۔
القرعاوی کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کے باعث دو سگے بھائی محمد اور مومن نزال اور ان کےایک ساتھ عماد جاد اللہ بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔