شنبه 16/نوامبر/2024

صہیونی آبادکاروں کے جتھوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

منگل 23-اپریل-2019

درجنوں صہیونی آبادکاروں نے منگل کی صبح پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا جبکہ فلسطینی عبادت گزاروں پر مسجد اقصٰی میں داخلے پر پابندیاں مزید سخت کردی گئیں۔

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی عبادت گزاروں کے آئی ڈی کارڈ چیک کیے  متعدد فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ کے باہر کھڑے رکھا اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو آل السلسلة  دروازے سے دو رہنے کا حکم دیا۔

عینی شاہدین نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری کی  موجودگی کے دوران مسجد اقصیٰ میں تلمودی رسومات ادا کیں اور مقدس مقامات کے گرد چکر لگائے۔

عید فصح کی چھٹیوں کی وجہ سے ہفتے کے آغاز سے مسجد اقصیٰ میں صہیونی آبادکاروں کے داخلے میں اضافہ ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی