فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے مقام پر ایک گھر کے اندر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکا شہید ہوگیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق 14 سالہ مہند الباز کی شہادت کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دیر البلح میں واقع اس کے گھر میں زور دار دھماکہ ہوا۔
غزہ میں وزارت صحت نے فلسطینی بچے کی گھر میں بم پھٹنے سے شہادت کی تصدیق کی ہے۔