شنبه 16/نوامبر/2024

"ایسٹر” کے چوتھے روز 276 یہودیوں‌کے قبلہ اول پر دھاوے

جمعرات 25-اپریل-2019

یہودیوں کے مذہبی تہوار’ایسٹر’ کے موقع پر یہودی آباد کاروں‌ کے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بدھ  کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں دسیوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو 276  یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز حرکتیں کر کے فلسطینی نمازیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں‌ کے دھاووں کے وقت صہیونی پولیس کی بھاری نفری مسجد کے دروازوں پر تعینات کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاووں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ سوموار کو بھی اسرائیل کے انتہا پسند وزیر اوری ارئیل کی قیادت میں دو سو سے زاید یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کرمقدم کی بے حرمتی کی۔

مختصر لنک:

کاپی