چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی برادری قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریشہ دوانیوں کا نوٹس لے: قطر

جمعہ 26-اپریل-2019

قطر نے قبلہ اول کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کےخلاف صہیونی ریاست کے مجرمانہ تصرفات روکنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

ٹویٹر پر پوسٹ متعدد ٹویٹس میں قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کے مسلسل دھاوے القدس اور الاقصیٰ کے حوالے سے عالمی معاہدوں اور بین الاقوامی قرادادوں‌ کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری کی توجہ ایک بار پھر قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریاست کی غیر قانونی سرگرمیوں کی طرف متوجہ کرانا چاہتے ہیں۔ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی یہودی آبادکار روزانہ کی بنیاد پر قبلہ اول میں گھس کر مذہبی تعلیمات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم مسلسل یہ سنتے آرہے ہیں کہ قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کی سازشیں‌ کی جا رہی ہیں اورفلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی نفی کی سازش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات، مصر اور سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کے خلاف پیش کی گئی قرار داد ناکام بنا دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی