چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل سے تعاون کرنے والی فلسطینی کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ

جمعہ 26-اپریل-2019

اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والی عالمی مہم ‘بی ڈی ایس’ نے فلسطین کی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور دیگر فرموں کے صہیونی ریاست کے ساتھ روابط کی مذمت کرتے ہوئے ان کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق BDS کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والی عالمی کمپنیاں عرب ملکوں کے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی کمپنیوں کا ایک گروپ اسرائیل کےساتھ تعلقات استوار کرنے میں ملوث ہے۔ یہ کمپنیاں اقتصادی منصوبوں کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ ‘اکنامک پیس’ کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔ یہ تمام کمپنیاں قضیہ فلسطین کے تصفیے کے امریکی منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کو آگے بڑھانے کا حصہ ہیں۔

"BDS” کے مطابق فلسطینی کمپنیوں میں ‘روابی ٹیک ھب’ عسل، اکسولٹ اور دیگر کے اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں۔

امریکا کی ‘میلانوکس’ کے فلسطینی ‘عسل’ ٹیکنالوجی کے ساتھ گہرے مراسم ہیں۔ عسل فرم فلسطینی کاروباری شخصیت بشار المصری کی ملکیت میں ہے جو اپنے پروگرامنگ سسٹم کے لیے فلسطینی پروگراموں پر انحصار کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی