شنبه 16/نوامبر/2024

انسانی حقوق کارکن کی بے دخلی کا صہیونی فیصلہ ناقابل قبول ہے: یو این

ہفتہ 27-اپریل-2019

اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ہیومن رائیٹس واچ’ کی مقبوضہ فلسطینی اراضی سے بےدخلی کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی آزادیوں کے لیے مکروہ اور انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا ہیومن رائٹس واچ کے مندوب عمر شاکر کو فلسطین میں کام سے روکنا اور اس کا لائسنس معطل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کے مندوب کو فلسطین سے بے دخل کرنا شرمناک اور ناقابل قبول ہے۔ بیان میں فلسطینی اراضی کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب مائیکل لینک، انسانی حقوق کے عالمی مندوب مائیکل فورسٹ اور آزاد اظہار رائے ڈیوڈ کائی اور دیگر عہدیداروں کے دستخط ثبت ہیں۔

تینوں رہ نمائوں کا کہنا تھا کہ ہیومن رائٹس واچ کے مندوب عمر شاکر کی فلسطین سے بے دخلی ناقابل قبول ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نےانسانی حقوق کے عالمی ادارے’ہیومن رائٹس واچ’ کے فلسطین میں مندوب عمرشاکر کا ورکنگ لائسنس معطل کرنے کے بعد اسے فلسطین سے بے دخل کر دیا ہے۔ اسرائیلی سپریم کورٹ نے بھی عمر شاکر کی بے دخلی کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی