پنج شنبه 01/می/2025

"فلسطینی اختلافات بھلا کر "صدی کی ڈیل” کے خلاف متحد ہوجائیں”

اتوار 28-اپریل-2019

بیرون ملک فلسطین پیپلز کانفرنس نے تمام فلسطینی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اختلافات بھلا کر قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے ہونے والی  سازشوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں منعقدہ نیشنل فورم کے موقع پر شرکاء کے نام بیرون ملک فلسطین کانفرنس نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی قوم کو اوسلو معاہدے کے تباہ کن اثرات سےنکلنے کے لیے مزاحمت کی اساس پر متحدہ قومی پروگرام تشکیل دینا ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائندہ کانفرنس نے یہ مناسب سمجھا کہ وہ استنبول میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی اپیل پر منعقدہ فورم کے موقع پر اپنا قومی فریضہ انجام دیتے ہوئے فلسطینی قوتوں کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دے۔

فلسطین کانفرنس کا کہنا تھا کہ اندرون فلسطین اور بیرون ملک موجود فلسطینی قوتیں صہیونی ریاست کے جرائم اور مکروہ منصوبوں کے خلاف متحد ہوجائیں۔

مختصر لنک:

کاپی