پنج شنبه 01/می/2025

‘اسرائیل سے تعلقات کے قضیہ فلسطین پر منفی اثرات’ پر کتاب کی اشاعت

پیر 29-اپریل-2019

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم ‘عرب تھنکنگ’ تھینک ٹینک کی طرف سے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام پرمنفی اثرات کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ‘عرب ۔ اسرائیل اور اس کے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے منفی اثرات’ کےعنوان سے کتاب شائع کی گئی ہے۔ یہ کتاب اپنی نوعیت کی پہلی کاوش ہے جسے ایک سے زاید محققین کے قلم سے لکھا گیا۔

کتاب کی تمہید میں فلسطینیوں‌ سے یکجہتی کی عالمی مہم میں پروفیسر کامل خواش، فلسطینی محقق فراس ابو ہلال اور فلسطینی تجزیہ نگار محمدعاید نے کتاب کو فلسطینی قوم کے نام منسوب کیا ہے۔

99 صفحات کو محیط کتاب میں چار عنوانات کے تحت مضامین شامل ہیں جن میں عرب ممالک اور مسلم دنیا کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور ان کے قضیہ فلسطین پر مرتب ہونے والے نقصانات پر بحث کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی