شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاھو کا مقدمات سے بچنے کے لیے اتحادیوں سے قانون سازی کے لیے دبائو

منگل 30-اپریل-2019

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہےکہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کرپشن کے حوالے سے مقدمات کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے حکومت میں شامل ہونے والوں پر قانون سازی کے لیے دبائو ڈالیں گے۔

عبرانی ٹی وی چینل ’24’ کے مطابق لیکوڈ پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ حکومت میں شمولیت کے لیے مذاکرات کے دوران ان سے یہ یقین دہانی کرانے کی کوشش کر رہی ہے نئی حکومت میں شامل ہونے والی جماعتیں ‘ارکان پارلیمنٹ’ کے تحفظ کے لیے قانون منظور کریں تاکہ نیتن یاھو کو کرپشن کے مقدمات سے بچا جا سکے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں ارکان پارلیمنٹ کے تحفظ کے حوالے سے قانون سنہ 2005ء تک رائج رہا ہے۔ اس قانون کے تحت کسی منتخب رکن پارلیمنٹ کو اس وقت تک مقدمہ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جب تک وہ پارلیمنٹ کا رکن ہو۔

اسرائیلی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو خود کومقدمات سے بچانے کے لیے اتحادی جماعتوں کو قانون سازی کے لیے دبائو میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی