چهارشنبه 30/آوریل/2025

انڈونیشیا کادارالحکومت جکارتا سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ

بدھ 1-مئی-2019

انڈونیشیا کی حکومت نے مسلسل سیلاب، آلودگی اور بہت زیادہ رش کی وجہ سے دارالحکومت جکارتا کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر برائے منصوبہ بندی بروڈوگونیگورو نے بتایا کہ صدر جوکو ویدودو نے دارالحکومت جکارتا سے کسی دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جکارتا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر ویدودو نے یہ فیصلہ جکارتا میں آلودگی، بہت زیادہ رش اور مسلسل سیلاب کے باعث وہاں سے دوسرے مقام پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا کی 51 فی صد آبادی جزیرہ جاوہ میں آباد ہے اور اسی جزیرے میں دارالحکومت بھی ہے۔ یہ پورا جزیرہ اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔

دارالحکومت کی آبادی 9 لاکھ سے ساڑھے دس لاکھ کے درمیان ہے۔ دارالحکومت کی منتقلی کے عمل میں 10 سال لگ سکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی