غزہ کی وزارتِصحت نے اتوار کے روز بتایا کہ حماس-اسرائیل جنگ کے سات ماہ سے زیادہ عرصے میں فلسطینیعلاقے میں کم از کم 35456 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
وزارت نے ایک بیانمیں کہا ہے کہ مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 70اموات شامل ہیں۔ نیز وزارت نے کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروعہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 79476 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی جہازوںاور ٹینکوں نے غزہ کی پٹی کے طول و عرض میں گولہ باری کی جبکہ اسی دوران وائٹ ہاؤسکے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو سےاتوار کو ملاقات کی۔ امریکہ نے اسرائیل سے زیادہ مرکوز فوجی مہم کا مطالبہ کیا ہے۔