اسرائیلی حکام نے اتوار کی شام فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی سپلائی بند کر دی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں عوام کو ایک نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی رابطہ کار میجر جنرل کمیل ابو رُکن نے کہا کہ کرم ابو سالم گذرگاہ کے راستے غزہ کو ایندھن کی سپلائی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے بیت حانون،کرم ابو سالم اور دیگرگذرگاہیں بند کر دی تھیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلسل تین روز تک جاری رہنے والی بم باری کے بعد آج سوموار کو حالات پرسکون ہیں۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید 154 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں چار یہودی آباد کار ہلاک ہوگئے ہیں۔